امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے ،علامہ مقصودڈومکی

14 June 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے گرے ہوئے اخلاق کے حامل شخص کا صدر امریکہ بن جانا، امریکی زوال اوراخلاقی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔ نام نہاد سپر پاورامریکہ کا آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی بلاک نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اسرائیل کی بقاء سب کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔امریکہ اوراس کے غلام عرب اور مسلم حکمرانوں کی تمام تر سازشوں  کے باوجود صدی کی ڈیل اوربیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ابھی ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں۔جبکہ آج اسرائیل غاصب کی نابودی کے لئے لحظہ شماری ہورہی ہے۔ آزادی فلسطین کی تحریک آج امت مسلمہ اور مزاحمتی بلاک کی جہد مسلسل کے باعث اپنی منزل سے قریب آچکی ہے۔                   

 انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہوچکا ہے اور اللہ تعالی نے مستضعفین عالم سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کے آثار پورے عالم میں نمایاں ہوچکے ہیں۔ عالمی انقلاب کے لئے جس عالمی انقلابی تحریک کی ضرورت ہے وہ اپنے ابتدائی مراحل سے آگے بڑہ کر ایک تناور وجود بن چکی ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سیدعبدالمالک تک اس انقلابی تحریک کے جانثار نائب امام کی قیادت میں باطل کے مقابل صف آراء ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree