وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کی31ویں برسی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس ملت کے اتحاد کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو مایوس کرے گی، علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات کا کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب۔ شہید قائد کے افکار ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دیتے ہیں لیکن اسکے ساتھ اسلام حقیقی کو بھی متعارف کروانا ہماری زمہ داری ہے۔
اجلاس سے علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد نے مظلوموں کی حمایت کی تحریک کو امام خمینی سے منسلک کیا۔ مستکبرین جہان کے خلاف کلمہ حق بلند کر کے مظلوموں کی طاقتور آواز بنے۔اجلاس میں نثار فیضی چیئرمین کانفرنس نے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں اور پروگرام کے فول پروف انتظامات کی حکمت عملی مرتب کی۔
میٹنگ میں مرکزی رہنما اقرار ملک، علامہ علی اکبر کاظمی ، علامہ علی شیر انصاری، علامہ ظہیر کربلائی، علامہ حسین شیرازی، علامہ غلام محمد عابدی، ظہیر نقوی، وفا عباس، یاور عباس، ارشاد بنگش، عدنان نقوی و دیگر نے شرکت کی۔