عالم اسلام کے دو عظیم مجاہدین کی فرعون زماں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت نئی جنگ کا آغاز ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

03 January 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بغدادمیں امریکی حملے کے نتیجے میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ عراق وشام میں انبیاءکرام، اہل بیت عصمت وطہارت ،اصحاب کرام اور مسلمانوں کی جان ومال عزت وآبرواور ناموس کی حفاظت کرنے والے دو عظیم مجاہدین اسلام کے سچے فرزند جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئرابو مہدی المہندس کی فرعون زمان امریکا کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ اپنے غم وغصے کا اظہار کرتی ہے اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے سے اس دور کے فرعون امریکا سے اپنے تعلقات اور وابستگیاں ختم کرکے امریکی سفارت خانوں کر فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزیدکہاکہ سب سے بڑےشیطان کے ہاتھوں ان عظیم فرزندان اسلام کی شہادت کا ہدف امت مسلمہ کے خلاف نئی جنگ کا آغاز ہے ۔پاکستان کی عظیم اسلامی ملت شہداء کے خانوادگان ، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر مظلومین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت اور امریکا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اس جانگزار سانحہ کے موقع پر وحدت مسلمین کے ذریعے امریکی اہداف کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں ، شہداءاپنا وعدہ پورا کرگئے شہداءکے ساتھی اللہ کا وعدہ پورا ہونے تک اپنا عہد پورا کرتے رہیں گے ۔ انشاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree