امریکہ نے بزدلانہ وار کر کے اپنے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

04 January 2020

وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے۔ اگر مسلم ممالک خود کوشیطان امریکہ کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں متحد ہونا ہو گا۔ساری دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ امریکہ ہر اس مسلم ملک کو اپنے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے جو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل میں امریکہ براہ ر است ملوث ہے۔جس کا حساب چکانا ہو گا۔ان استعماری قوتوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان اگر یکجا نہ ہوئے تو پھر ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ بغداد میں امریکہ کی حالیہ کاروائی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔امریکہ نے بزدلانہ وار کر کے اپنے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔اس کاروائی کے بعد امریکہ میں بھی خوف و ہراس کی فضا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والی امریکی شہری عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور امریکی صدر کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جو مسلم ممالک ابھی تک امریکہ سے دوستی کے خبط میں مبتلا ہیں انہیں ماضی کے ان حکمرانوں سے سبق سیکھنا ہو گا جنہیں امریکہ نے اپنے مفادات پورے ہونے کے بعد عبرت ناک انجام سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔امت مسلمہ کی دشمن استکباری قوتوں نے مسلمانوں پر کھل کر وار کرنے شروع کر دیے ہے۔عالم اسلام یقینا تمام خطرات سے آگاہ ہے۔ اب آگہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔مسلم ممالک اگر باہم ہو جائیں تو پھر امریکہ سمیت کسی کو مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا دنیا بھر میں تیزی سے ابھرتی ہوئی بیداری کی تحریکیں عوام کے فکر و شعور کو بلندی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ جو حکمران اسلام دشمنوں سے ہمدردی کے جذبات رکھے گا اسے عوام کے طرف شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree