حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین اسلام کی شہادت پر امریکہ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت اسلام آباد میں احتجاج

04 January 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پرنماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں امریکہ مخالف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں ریلی کاآغاز امام بارگاہ جی سکس ٹو سے ہوا جو چائنا چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے امریکہ کے خلا ف غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قاسم سیلمانی کا شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس پر امریکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا عراق کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنے والی سرکردہ شخصیات کو نشانہ بنا کر امریکہ نے عالم اسلام کے خلاف نئی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس پر حملہ امت مسلمہ کے سینوں پر وارہے اور یہ وہ زخم ہیں جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہو گئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش،القائدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں۔عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دارامریکہ ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کر نے کا حکم صادر کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔عراق پر امریکہ نے حملہ کر کے اس کی داخلی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے۔امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree