جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

05 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور کوششوں کی بدولت جبری طورپر گمشدہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب ہوگئے ہیں۔

بازیابی کے بعد یافث نوید ہاشمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر قائدین سے ملاقات کی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یافث نوید ہاشمی کی باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی اور آخری اسیر کی بازیابی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

یافث نوید ہاشمی نے اپنی اور دیگر شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور سابق صدر ملتان بار ایسوسی ایشن یافث نوید ہاشمی کوایڈوکیٹ کو 8اگست 2019کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کو6ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد آج اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ۔

الحمد اللہ یافث ہاشمی مکمل صحت مند ہیں، اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کو دیکھ کر وہ فرط جذبات پر قابو نا رکھ سکے ،اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree