زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سےاہم ملاقات

05 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو ایران میں پھنسے ہوئے پاکستان زائرین اور طلبا کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کو شدید اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ان کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر موجود زائرین انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان بارڈر پر میڈیکل اور رہائشی سہولیات میں بہتری لائے ۔ملاقات میں فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پولیٹکل ایڈوائزر سید محسن شہریار بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree