حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں، علامہ مقصودڈومکی

10 April 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔ اصلاح معاشرہ کے لئے علم و تقوی دو بنیادی ارکان ہیں کیونکہ تعلیم کتاب و حکمت اور تہذیب نفس بعثت انبیاء کا ھدف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور استعمار نے انسانیت پر جو مظالم ڈھائے ہیں ان سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عالم انسانیت مل کر بشریت کے نجات دھندہ مسیحا کا انتظار کرے جو دنیا سے ظلم اور فساد کا خاتمہ کر دے گا جس کا وعدہ تورات زبور اور قرآن کریم میں کیا گیا وارث انبیاء حضرت امام مہدی ع کے عشاق آج پوری دنیا میں وقت کے ظالموں اور فرعونوں کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ قتل و غارت اور قید و بند کی صعوبتیں عاشقان خدا کو راہ حق سے منحرف کرنے میں ناکام رہی ہیں عراق اور یمن کی سرزمین آج امریکہ اسرائیل اور ان کے غلاموں کی ذلت آمیز شکست کے مناظر پیش کر رہی ہے عراق کے عظیم مجاہد آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی  ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الھدی اور  ہزاروں عراقی مجاہدین  کا پاکیزہ خون عراق کی ظالموں سے مکمل آزادی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ وہ نائیجیریا کے مظلوم رہبر علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی کے لیے آواز بلند کرے۔ ابراہیم زکزاکی حق گوئی کے جرم میں پابند سلاسل ہے ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھنی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree