کوئٹہ دھماکے جیسے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، علامہ راجہ ناصرعباس

22 April 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) سرینا ہوٹل کوئٹہ میں بم دھماکے پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےپرزور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ و سفاکانہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ شدت پسند قوتیں قومی سلامتی کی دشمن ہیں۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تکفیری قوتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree