دین اسلام کی آبیاری زوجہ پیغمبر حضرت خدیجہ ع کے مال ودولت سے ہوئی اور دین کی حفاظت میں ان کی اولاد کی قربانیاں کام آئیں، علامہ راجہ ناصرعباس

23 April 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی آبیاری زوجہ پیغمبر حضرت خدیجہ ع کے مال ودولت سے ہوئی اور دین کی حفاظت میں ان کی اولاد کی قربانیاں کام آئیں۔ ان کے پاکیزہ نسب کی شناخت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ دور جاہلیت میں بھی خاتون قریش اور طاہرہ کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) کا شاندار طرز زندگی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے محسنہ اسلام کی غیر معمولی قربانیوں کا تاریخ میں کوئی مقابل نہیں ملتا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کا اس قدر صدمہ ہوا کہ جدائی کے سال کو عام الحزن قرار دیا۔انہوں نے ام المومنین کے یوم وفات کے موقع پر امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ اور تمام محبان محمد و آل محمد ؐکی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں یوم وفات ام المومنین کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree