یکم مئی کے موقع پر تقاریب کےانعقاد یا محض حکومتی اعلانات سے اس پسے ہوئے مزدورطبقے کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جا سکتا، عالمی یوم مزدور پر علامہ راجہ ناصرعباس کا پیغام

01 May 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت ان ترجیحات کو یقینی بنائے جن کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا۔یکم مئی کے موقع پر تقاریب کے انعقاد یا محض حکومتی اعلانات سے اس پسے ہوئے طبقے کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔ محض وعدوں یا دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی، اس کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں بسنے والے ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔عام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں عدم استحکام نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے بلکہ حکومتی دعوؤں سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔پچھلے دو سال میں مہنگائی کی شرح میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس نے متوسط طبقے کو بھی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا مزدور کے شب و روز اذیت ناک ہوتے جا رہے ہیں ،تسلسل کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم پچاس ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ ان کی آمدن و اخراجات میں توازن پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا ہم محنت کشوں کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔انہوں نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے ثمرات نمایاں ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree