قرآن نے امت مسلمہ کو اللہ کی رسی کےگردمتحدہونےکی دعوت دی مگر مسلم عرب حکمران شیطان کی رسی کے گرد جمع ہوگئے، علامہ مقصود ڈومکی

04 June 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبرِ کبیر ،بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ علمی کانفرنس سے خطاب کیا۔

 امام خمینی کی نظر میں اتحاد اسلامی اور اس کے فوائد کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رسی کے گرد متحد ہونے کا حکم دیا ہے مگر عرب اور مسلمان حکمران اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہوگئے ہیں۔ اسی لئے وہ 39 ممالک کا اتحاد بنا کر وہ شیطان بزرگ امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد تلواروں کا ناچ کرتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ جب کشمیر کے مظلوم مسلمان امت مسلمہ کو اپنی مدد کے لئے بلاتے ہیں اس وقت یہ عرب حکمران مودی کے یار نظر آتے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اتحاد وہ مقدس ہے جو اللہ کی رسی کے گرد ہو مگر آج اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہونے والے عرب حکمران غزہ اور فلسطینی عرب سنی مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ آج فلسطین کے اھل سنت عرب مسلمانوں کے قتل عام پر شیعہ اور سنی عوام ان کے حق میں بول رہے تھے مگر 39 ملکی نام نہاد اسلامی اتحاد اس وقت یمن کے مسلمانوں پر بمباری میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ ایران اور سعودی عرب کا نہیں شیعہ اور سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ حق و باطل کا مسئلہ ہے۔ ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر بے ضمیر مسلمان اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree