عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، علامہ مقصودڈومکی

10 June 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے با وجود کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ افسوسناک ہے۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود ملک بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی ٹریننگ اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی قیمتی اشیاء خراب ہو رہی ہیں جبکہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کے باعث تاروں اور مینٹننس کا ناقص سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کی شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث اسکول آنے والے بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسکولوں میں طلبہ بجلی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کے سبب بے ہوش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree