بلوچستان کے عوام آج بھی پسماندگی کا شکار ہیں، تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم مختص کی جائے، علامہ مقصود ڈومکی

17 June 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، اراکین اسمبلی میر اکبر مینگل، میر زابد علی ریکی، احمد نواز بلوچ ایم پی اے و دیگر موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی پسماندگی کا شکار ہیں بلوچستان کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم مختص کی جائے۔ عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے توقعات وابستہ ہیں۔ اس لئے حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام تو پہلے ہی احتجاج کر رہے تھے مگر اب اراکین اسمبلی بھی احتجاجی کیمپ میں بیٹھ گئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، ایم پی اے میر اکبر مینگل، ایم پی اے میر زابد علی ریکی نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے مگر صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کر رہی ہمارے حلقوں میں کامیاب ایم پی ایز کی بجائے الیکشن ہارنے والوں کو فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام دشمن بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree