پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح وفدکی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

01 July 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کےاعلیٰ سطح وفد نے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی اور ملک اقرارحسین بھی موجود تھے۔

پی پی پی کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس کو چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ دونوں جماعتوں نے کشمیر الیکشن کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree