عوامی نیشنل پارٹی کے مغوی رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ میں شرکت اور اظہار یکجہتی

05 July 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کے لیے منعقدہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دن دہاڑے ایک سیاسی رہنما کا اغوا ءانتہائی افسوس ناک ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال قابل تشویش ہے حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ بلوچستان کو اس وقت امن کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی جلد بازیابی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ مغوی رہنما کی بازیابی کی اس جدوجہد میں ہم ورثہ کے ساتھ ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پر ملک عبید اللہ کاسی کے بھائی ملک یونس کاسی نے کہا کہ میں آپ کا اور ان تمام سیاسی مذہبی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے بھائی کی بازیابی کی کیمپ میں آکر ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے جلد بازیابی کا وعدہ کیا گیا ہے ہم پر امید اور دعاگو ہیں کہ ملک عبید اللہ کاسی جلد خیر و عافیت سے بازیاب ہو کر آئیں۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مابت کاکا اور پارٹی رہنما ارباب غلام ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اتوار 4 جولائی کو بلوچستان بھر میں مغوی رہنما کی بازیابی کے لئے یوم احتجاج منائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree