تمام تر رکاوٹوں کے باوجودعظیم الشان قرآن و اہل بیت ؑ کانفرنس لیاقت باغ راولپنڈی کا باقائدہ آغاز ہوگیا

01 August 2021

وحدت نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھرپور مزاحمت اور کورونا ایس او پی کی بنیاد پر اجتماع میں ڈالی جانے والی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میںعظیم الشان قرآن واہلبیتؑ کانفرنس کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز قاری محمد رضا نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا۔ نظامت کے فرائض چیئرمین کانفرنس نثار علی فیضی، ملک اقرار حسین اور مولانا ڈاکٹر یونس حیدری کررہے ہیں۔ اجتماع میں پنجاب بھر سے بھرپورجبکہ ملک کے مختلف اضلاع سے نمائندہ شرکت کی صورت میں لاکھوں فرزندان شہید عارف حسینی ؒ جس میں خواتین ، مرد ، بزرگ ، جوان اور بچے شامل ہیں جوق در جوق شریک ہورہے ہیں ۔

قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس میں وحدت یوتھ پاکستان کےسینکڑوں رضا کارسکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کانفرنس سے قومی وبین الاقوامی مذہبی وسیاسی شخصیات خطاب کریں گی جبکہ خصوصی خطاب قائد وحدت مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے، یہ فقید المثال اجتماع رات دیر گئے اختتام پزیر ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree