تاریخی قرآن واہل بیتؑ کانفرنس، اہل سنت قائدین،علماء واکابرین کی مثالی شرکت نے اجتماع کو مزید یادگار بنادیا

02 August 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 33 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےتاریخی لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان قرآن واہل بیتؑ کانفرنس منعقد کی گئی ۔ کانفرنس میں جہاں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان وپیروان شہید حسینیؒ نے بھرپور شرکت کی وہیں اس اجتماع میں اہل سنت علماء واکابرین و قائدین کی شرکت بھی مثالی تھی ، قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس میں جہاں ملک بھر سے شریک نمائندہ علماء نے خطاب کیا وہیں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، تحریک اہل حرم پاکستان کے چیئرمین مفتی گلزار نعیمی ، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری پیر صفدر گیلانی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے بھی اپنے اپنے خطابات میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، تمام اہل سنت قائدین نے تاریخی اجتماع کے انعقاد اور شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان اورخصوصاً سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہل سنت مقررین نے کہا کہ شہید عارف حسینیؒ کسی خاص مکتب فکر کے نہیں بلکہ ملت پاکستان کے عظیم شہید ہیں جنہوں نے عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علامہ عارف حسینیؒ، شہید حسن جان اورشہید سرفراز نعیمی پوری امت کے شہیدہیں۔ ہم ان کے شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے اور وطن عزیز میں دشمن قوتوں کے منصوبوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اہل سنت علماء نے اس تاریخی اجتماع شرکت کو اپنے لئے عظیم سعادت قرار دیتے ہوئے دعوت خطاب دینے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree