کسی عزادار کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ پڑوس میں کیا ہورہاہے، نظم وضبط کے ساتھ محرم الحرام کی تیاریوں کا آغاز کریں،علامہ سید حسن ظفر نقوی

02 August 2021

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبزرگ عالم دین ،معروف خطیب اہل بیتؑ اور ایم ڈبلیوایم کے بانی رہنماعلامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کسی عزادار کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ پڑوس میں کیا ہورہاہے،ہم ہر زمانے میں میدان میں کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، عزاداری صدیوں سے ہورہی ہے اور صدیوں تک ہوتی رہے گی، ہم لا وارث قوم نہیں ہیں بلکہ ہمارا وارث آج بھی حاضر اور ہم پر ناظر ہے ، کربلاقیامت تک کیئے یزیدیت کے منہ پر تماچے کا نام ہے ، عزاداران حسینی نظم وضبط کے ساتھ محرم الحرام کی تیاریوں کا آغاز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree