محرم الحرام میں ہمیں اندرونی وبیرونی سازشی عناصر سے ہوشیار رہناہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس

09 August 2021

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں معروف عالم دین حافظ محمد حیدر نقوی بھی شامل تھے۔

 عزداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی خانہ جنگی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے، اس لئے ہمیں ملک دشمن اندرونی، بیرونی عناصر سے محتاط رہنا ہوگا، ہمیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے ملک میں وحدت کو فروغ دینا ہے اور محرم میں اپنے ملکی سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عزاداری امام حسین علیہ سلام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، اس لئے اس پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں، یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔ کانفرنس میں ضلع بھر سے علمائے کرام، ذاکرین، بانیان مجالس، جلوس و ماتمی دستوں کے سالار، امام بارگاہوں اور مساجد کے متولی حضرات کے علاوہ دینی مدارس کے طلاب اور سیاسی شخصیات کے علاوہ تنظیمی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree