علامہ سید عقیل اصغر کاظمی کی سربراہی میں مومنین جہلم کے وفد کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی سے ملاقات

22 August 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان میں جلال پور شریف ضلع جہلم کے نواحی علاقہ سیدانوالہ کے مومنین کی علامہ سید عقیل اصغر کاظمی کی سربراہی میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر شیرازی ایڈووکیٹ سے ملاقات۔

ملاقات میں وفد نے 8 محرم الحرام کے جلوس پر اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کی دفعات کے تحت کاٹی گئی ایف آئی آر اور تاریخ میں پہلی دفعہ پر امن جلوس میں شریک خواتین پر بھی ایف آئی آر کاٹے جانےاور مومنین کی گرفتاریوں اور اہل علاقہ کو ہراساں کیے جانے کے حوالہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفد کو مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں مزید کسی ممکنہ گرفتاری کے حوالہ سے متنبہ کیا. اس حوالہ سے انہوں نے مزید کہا کہ اس ایشو پر تمام تر قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے وفد کو مزید آگاہ کیا کہ اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی چند گھنٹوں کے دوران علاقے کا دورہ کریں گے اور مومنین سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree