سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان کے حقوق کی توانا آواز تھے ان کی وفات سے ملک ایک اصول پسند با کردار سیاستدان سے محروم ہو گیا، علامہ مقصود ڈومکی

04 September 2021

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ممتاز قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان کے حقوق کی توانا آواز تھے ان کی وفات سے ملک ایک اصول پسند با کردار سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ صوبہ بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل نے مفاد پرستی کی بجائے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ اور ہمیشہ اپنے موقف کو صراحت اور جرئت کے ساتھ بیان کیا۔ وہ بلوچستان کے دکھوں اور دردوں کے ترجمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی میراث بلوچستان نیشنل پارٹی اور سردار اختر جان مینگل نے ان کی سیاسی تربیت کے باعث اصولوں کی خاطر وزارتِوں کو ٹھکرایا اور بلوچستان کے حقوق اور صوبے میں جاری دھشتگردی اور مسنگ پرسنز کے مسئلے پر ہمیشہ جرئت مندانہ موقف رکھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور مرحوم کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم بلوچستان کے عوام ان کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree