سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی کے والد بزرگوار کی رحلت، ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا اظہار تعزیت

13 September 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل و نامور عالم دین علامہ آغا سید علی رضوی کے والد بزرگوار آغا سید محمد علی شاہ رضوی مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ مرحوم کےسانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختارامامی، ناصرشیرازی، آغا سید محمد رضا،اسدعباس نقوی،علامہ مقصود ڈومکی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ اعجازبہشتی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی، ملک اقرار حسین، حسین شاہ، انصر مہدی، علی مہدی سمیت صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ باقرعباس زیدی ، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ تصور حسین نقوی ، علامہ برکت مطہری اور علامہ وحید عباس کاظمی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں اظہار افسوس و رنج و غم کیا ہے ۔  

قائدین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نامور عالم دین،مجاہد ملت آغا علی رضوی کے والد بزرگوار کے انتقال پر ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں مرحوم سید بزرگوار کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔ خدا وند متعال مرحوم کو جوار آئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان بالخصوص آغا سید علی رضوی کو صبر جمیل جمیل عنایت فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree