ایم ڈبلیوایم خطہ جنوبی پنجاب کے مستضعف اور کمزور عوام کی طاقت بنے گی، اسدعباس نقوی

17 September 2021

وحدت نیوز(بھکر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے ضلع بھکر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس عباس نقوی نے بھکر کی تنظیمی صورتحال پر ضلعی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

 اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مظلومین کی حامی جماعت ہے اور اس خطے کے مستضعف اور کمزور لوگوں کی طاقت بنے گی۔ بعدازاں اسد عباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل مزمل حسین سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملازم حسین خان کے انتقال پر اُن کے بیٹوں سے تعزیت ، فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دُعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree