حضرت آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ کی رحلت سے ایک ایسا علمی نقصان ہوا جس کا ازالہ ممکن نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

27 September 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عارف وسالک الی اللہ ،فیلسوف دوراں،حکیم متالہ،شاعر و ادیب متبحرحضرت آیت اللہ حسن بن عبدالله طبری آملی(حسن زادہ آملی قدس سرہ) کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت آقا آیت اللہ حسن زادہ آملی قدس سرہ کی رحلت پر ہم سب غمگین ہیں۔وہ  ایک بہت بڑے عارف، فلاسفر،معلم اور مذہبی شخصیت تھے۔دور عصر کے بیشتر جید علماء کو ان کی شاگردی کا شرف حاصل ہے۔ان کی تصنیفات علم و حکمت کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔

دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں،بلا شبہ ان کی رحلت سے ایک ایسا علمی نقصان ہوا جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ خدا وند کریم سے دعاگو ہیں کہ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے مرحوم آیت اللہ حسن زادہ آملی کے درجات بلندفرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree