سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کی مرجع جہاں تشیع آیت اللہ حافظ بشیر نجفی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں ملاقات

05 October 2021

وحدت نیوز(نجف) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے ہمراہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے خارجہ امور کے عہد داران شامل تھے۔

اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کو بیان کیا اور مزید یہ بھی بیان فرمایا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی قوت وسربلندی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

اس ملاقات میں جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے مدارس کو علمی حوالے سے مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں،اس حوالے سے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے سوال کیا تو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ طلاب کو نصاب میں رائج قدیمی کتب کو پڑھایا جائے تاکہ طلاب کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔

اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے پاکستان میں کی جانے والی کاوشوں کو بیان کیا۔جنکو مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree