سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی سے نجف اشرف میں ملاقات

05 October 2021

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نجف اشرف میں موجود نمائندہ رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ایٰ دام ظلہ آیت اللہ سید مجتبی حسینی دام ظلہ سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی ،ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر ابن حسن ،مولانا ضیغم عباس ،سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف سید خاور عباس نقوی ،سید عون علی کاظمی ،سید محمد عمران کاظمی اور شیخ قمرالدین بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو پاکستان کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات سے آگاہ کیا، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ملت پاکستان کے لیئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree