شیعہ سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں جو عالم کفر و استکبار کے مقابلے میں رسول رحمت کے پیغام اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں حق و صداقت کے پیغام کو عام کریں،علامہ مقصود ڈومکی

20 October 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں میلاد ریلی میں شرکت کی اور ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی عالمین کے پروردگار کی عظیم نعمت اور رحمت ہے اور یہ احسان عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے عیب ھادی بھیجا جو عالم انسانیت کو تہذیب نفس تقوی اور کتاب و حکمت کی تعلیم دینے آیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما حضرت امام خمینی نے عید میلاد النبی کے مبارک اور مقدس ایام کو ھفتہ وحدت مسلمین کے عنوان سے منانے کا حکم دیتے ہوئے امت مسلمہ کو ایک مرکز پر جمع ہونے کا درس دیا وہ مرکز اتحاد رسول اسلام کی ذاتِ مبارکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اھل سنت ہمارے بھائی ہیں اور شیعہ سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں جو عالم کفر و استکبار کے مقابلے میں رسول رحمت کے پیغام اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں حق و صداقت کے پیغام کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں ھفتہ وحدت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے سلسلے خصوصی تقریبات منعقد کر رہی ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت کو فروغ دیتے ہوئے تفرقے اور انتشار کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree