تمام مکاتب فکر اور اقوام کی نمائندہ حکومت کے ذریعے ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی امید کی جاسکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 October 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں میں معصوم انسانوں کا قتل عام درد ناک ہے، اللہ کے گھر میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی کھلی چھٹی کس نے دی ہے، افغانستان پر قابض طالبان ملک میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، افغانستان کے مظلوم عوام مسلسل بد امنی اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما ملک میں مستقل قیام امن کے لئے کوشش کریں، تمام مکاتب فکر اور اقوام کی نمائندہ حکومت کے ذریعے ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یکے بعد دیگرے مساجد میں خودکش دھماکوں پر داعش اور داعشی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور بانیوں کے سیاہ کارناموں میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے، ان سے اس ناحق قتل عام کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree