ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور فیاض بٹ سے ملاقات

22 October 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیربرائے مذہبی امور فیاض بٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت کا تعاون رہا مگر اربعین شہداء کربلا کے موقع پر درج ہونے والے مقدمات پر ہمیں شدید تشویش ہے لہذا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر درج مقدمات واپس لئے جائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر فیاض بٹ نے کہا کہ حکومت یہ مقدمات واپس لے گی اور وہ اس سلسلے میں آج ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فیاض بٹ کو عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کے عنوان سے ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree