سینیئررہنما ایم ڈبلیوایم بلتستان الحاج محمد علی کے والد بزرگوار حاجی مہدی انتقال کرگئے، ملک بھرسے قائدین کا اظہار افسوس

25 October 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینیئر رہنما الحاج محمد علی کے والد بزرگوار اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ علی کے سسرمحترم جناب حاجی مہدی طویل علالت کےبعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

مرحوم کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی، صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی، صوبائی سیکریٹری جنرل خیبرپختونخوا علامہ وحید کاظمی، صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری، صوبائی سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت ملک بھر سے مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحوم کی رحلت پر اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مرحوم سکردو کی معروف مذہبی ودینی شخصیت تھے، ذاکر اہل بیتؑ، مرثیہ خواں اور مؤذن کے فرائض عمر کے آخری حصے تک بخوبی انجام دیتے رہے۔ خدا وند متعال اس عظیم سانحے پر مرحوم کے تمام پسماندگان بالخصوص برادر عزیز الحاج محمد علی کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ مرحوم کو جوارآئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree