دین اسلام مکمل نظام حیات اور قرآن کریم آئین زندگی ہے، فقہ امام جعفر صادق علیہ السلام دین اسلام کی خوبصورت اور حقیقی تفسیر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

28 October 2021

وحدت نیوز(سکھر)اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام صالح پٹ درگاہ ہمت شاہ پہ یوم دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و فقہ امام صادق علیہ السلام منعقد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام مکمل نظام حیات اور قرآن کریم آئین زندگی ہے۔ فقہ امام جعفر صادق علیہ السلام دین اسلام کی خوبصورت اور حقیقی تفسیر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام علوم قرآن و سنت نبوی کے سب سے بڑے مبلغ تھے۔ اسی لئے تمام مسلمان مکاتب فکر نے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آپ سے کسب فیض کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں امت مسلمہ اور انقلاب اسلامی کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ داعش جیسی بدنام زمانہ دھشتگرد تنظیم بنا کر امریکہ اسرائیل اور آل سعود نے اسلامی ممالک میں بدامنی اور دھشت گردی کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے عصر حاضر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زندہ کیا اور اسلامی فقہ اور نظام حکومت کو کتابوں کے صفحات سے نکال کر اسلامی معاشرے میں نافذ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا انسانی معاشرہ جس ظالم سامراجی اور استکباری نظام کی دلدل میں پھنس چکا ہے اس سے نکلنے کے لئے اسے قرآن کریم اور انقلاب اسلامی کے نورانی پیغام کی طرف آنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree