حکومت کو کالعدم جماعتوں کے ناجائز مطالبات اور فرمائشوں سے فرصت مل جائے توو طن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ پر مظالم کو روکےاور بلاجواز مقدمات ختم کرے، علامہ مقصود ڈومکی

09 November 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت کالعدم جماعتوں کے مجرموں کے خلاف مقدمات واپس لے رہی ہے وہ ملت جعفریہ اور پر امن عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی فی الفور واپس لے۔ محرم الحرام اور صفر کے دوران ایک ہزار سے زائد مقدمات قائم کرکے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ظلم و نا انصافی کی انتہا کردی۔ جیکب آباد میں میلاد مصطفی کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹ ڈال کر ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے عاشقان رسول و آل رسول نے جس جرئت اور بہادری سے جبر کا مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے میلاد مصطفی کانفرنس کی بلاجواز مخالفت کرکے انتہائی منفی کردار ادا کیا۔ بالآخر انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کانفرنس کی اجازت دی اور اسیر کارکنان کو رہا کیا جو ہم سب کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسول اور اہل بیت علیھم السلام میں مقدمات کا خوف توڑ کر جیکب آباد کے مومنین نے نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو اگر کالعدم جماعتوں کے ناجائز مطالبات اور فرمائشوں سے ذرا فراغت ملے تو وہ وطن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ پر ہونے والے مظالم روکے اور اس ملت مظلوم کے جائز آئینی مطالبات حل کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree