ایم ڈبلیوایم کےمرکزی قائدین و سابق چیئرمین سینیٹ ورہنما پی پی پی نیئر بخاری کے درمیان اہم ملاقات

19 November 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی ملاقات ۔وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور مرکزی راہنما اقرار حسین ملک شامل تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کالعدم جماعتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اسے قومی مفادات کے برعکس قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ شدت پسند قوتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک کے مظاہرے سے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ خراب ہو گی۔وہ عالمی ادارے جو پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں ریاست انتظامی کمزوری دکھا کر انہیں جواز فراہم نہ کرے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں جرات مندانہ اور عوامی امنگوں کا عکاس قرار دیا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ممتاز عوامی رہنما اور پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھیننے والے یہی شدت پسند عناصر ہیں جو بھیس بدل بدل کر سامنے آ رہے ہیں۔ایسے ملک دشمنوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ موجودہ حکومت نے کالعدم جماعتوں کے ساتھ لچک دکھا کر کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے۔کوئی بھی محب وطن ا ایسے غیردانشمندانہ فیصلے کی تائید نہیں کر سکتا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا  کہ کسی بھی حکومت کی عوامی مقبولیت صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اسکے فیصلے ملکی مفادات کے تابع ہوں۔ نیئر بخاری نے وفد کا شکریہ ادا کیااور ملکی مفاد کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree