کتاب اور قلم کا انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے کتابیں نازل کیں، علامہ مقصود ڈومکی

22 November 2021

وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نواب شاہ میں مدرسہ بہشت زھراء کی طالبات سے خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم ضلع بے نظیر آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سجاد حسین محسنی و تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ارشاد علی لیکھی سیکرٹری روابط مولانا اشفاق حسین حسینی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا انسان سے پہلا خطاب اقرا یعنی پڑہ سے شروع ہوا اور قرآن کریم کی سورۃ قلم کے آغاز میں پروردگار عالم نے قلم اور تحریر کی قسم  اٹھا کر اس کی عظمت و فضیلت کا اعلان کیا۔ کتاب اور قلم کا انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے کتابیں نازل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے تعلیم و تربیت لازمی عنصر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اصلاح معاشرہ کے لئے مصروف عمل ہے اس لئے ہمیں تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سول ہاسپیٹل نواب شاہ میں زیر علاج شاھنواز خان ڈومکی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree