مساجد دین اسلام کا مرکز اور قلعہ ہیں جنہیں عبادت الٰہی اور یاد خدا کا محور ہونے کے سبب اللہ کے گھر کا شرف حاصل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

24 November 2021

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا میہڑ ضلع دادو پہنچنے پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر اصغر حسینی برادر منظور حسین چنہ برادر عبداللطیف و دیگر نے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر مدرسہ سفینہ اھل بیت علیھم السلام میہڑ میں مدرسہ کے پرنسپل علامہ عابد علی عرفانی، مولانا سائیں بخش مناظری، برادر عبداللطیف اور ایم ڈبلیو ایم ضلع دادو کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد دین اسلام کا مرکز اور قلعہ ہیں جنہیں عبادت الٰہی اور یاد خدا کا محور ہونے کے سبب اللہ کے گھر کا شرف حاصل ہے۔

 میہڑ میں گذشتہ کئی ماہ سے مسجد اور امام بارگاہ کی تالہ بندی افسوسناک ہے مسجد کو وہی آباد رکھتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ دادو اور میہڑ کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مسجد کی تالہ بندی ختم کرتے ہوئے اسے اذان نماز با جماعت درس قرآن کریم اور مجالس عزا کے لئے کھول دے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ایک غیر متنازعہ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور صالح افراد کی منتخب کابینہ کو مسجد کے انتظامات حوالے کرے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور ملت کی نمائندہ جماعتیں میہڑ میں مسجد و امام بارگاہ کی تالہ بندی کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر اصغر علی حسینی اور منظور حسین چنہ نے مسجد اور امام بارگاہ کی تالہ بندی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree