ایم ڈبلیوایم کے رکن شوریٰ عالی برادر اکبرعلی کی والدہ محترمہ کی رحلت، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار تعزیت

14 December 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی برادر اکبر علی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار افسوس اور تعزیت ۔

برادر اکبر علی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، آغا محمد رضا، علامہ مختارامامی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، نثارفیضی، اسدعباس نقوی، ملک اقرار حسین، انصر مہدی ، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبدالخالق اسدی ، علامہ اقتدار نقوی ، علامہ آغا علی رضوی، علامہ یاسر سبزواری ،علامہ برکت مطہری ، علامہ وحید عباس کاظمی ودیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال بحق جناب شہزادی کونین ؑ مرحومہ کے درجات کو عالی فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور برادر اکبر علی سمیت تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عناییت فرمائے، واضح رہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز بدھ 15 دسمبر کو امام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree