ایک منتخب جمہوری حکومت کے دور میں طلباء و طالبات کا شدید سردی کے موسم میں منفی ڈگری سینٹی گریڈ میں کوئٹہ میں کھلے آسمان تلے بیٹھنا ارباب اقتدار کی بے حسی کی دلیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

16 December 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں مختلف میڈیکل کالجز کے احتجاجی طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ میڈیکل کالج کے طلباء گذشتہ کئی روز سے احتجاج پر ہیں مگر حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر رہی ہے۔ ایک منتخب جمہوری حکومت کے دور میں طلباء و طالبات کا شدید سردی کے موسم میں منفی ڈگری سینٹی گریڈ میں کوئٹہ میں کھلے آسمان تلے بیٹھنا ارباب اقتدار کی بے حسی کی دلیل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت میڈیکل کالج کے احتجاجی طلبہ سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے۔اس موقع پر احتجاجی طلبہ کمیٹی کے رہنماؤں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا اور اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر طلباء رہنما سنگت ثناء، عمران خان ،ھدایت اللہ فراز و دیگر نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور کر رہی ہے جبکہ ہمارا مستقبل بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی اسپیشل ٹیسٹ منسوخ کر کے نئے میڈیکل کالجز جھالاوان مکران اور لورالائی میں زیر تعلیم تمام طلباء کو بغیر ٹیسٹ پی ایم سی رجسٹرڈ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree