عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،علامہ مقصود ڈومکی

20 December 2021

وحدت نیوز( گڑھی خیرو )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے مسجد امام زمانہ علیہ السلام گڑھی خیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراج کے انسان دشمن عزائم کے باعث ہم عالمی استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف ہیں۔ اکیسویں صدی میں اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شعور اور بیداری کی جس الہی اور انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے یکم تا دس جنوری عشرہ تکریم شہداء منایا جا رہا ہے۔ مکتب اھل بیت کے پیروکاروں نے دین اسلام کی سربلندی اور ملک و ملت کے لئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مقامی رہنما غلام حسین جعفری اور احمد علی حسینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑہی خیرو کے یوسی حیات آباد پہنچ کر میر محسن علی خان شہلیانی جمالی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree