حکومتی غلط فیصلوں کی وجہ سے اسی ہزار شہداء کے وارث مایوس ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

21 December 2021

وحدت نیوز(شہدادکوٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے شہدادکوٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی تیاری کے لئے ضلعی سطح تک پارٹی ذمہ داران کی رہنمائی کی گئی ہے جو اضلاع کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی بنا رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ ان بلدیاتی انتخابات میں ہم بہتر حکمت عملی سے وارد ہوں گے۔ صوبہ سندھ میں ہمارا ووٹ بینک ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہے لیکن پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں کامیابی کے لیے اسے ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی اور صوبائی حکومت میں ہماری نمائندگی موجود ہے۔ جہاں ہم سیاحت کو فروغ دے کر مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہاں کے لوگوں کی طرف سے اس کی بہت زیادہ مانگ ہے کہ جی بی کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور انہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور نمائندگی دی جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں انہیں برابر کا شہری تسلیم کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں متناسب نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھایا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو لیکن وفاقی حکومت کا کردار اس حوالے سے مایوس کن ہے۔ پنجاب میں حال ہی میں ایک مذہبی جماعت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کو عام معافی کا راستہ دیکھانا ایک انتہائی غلط اقدام ہے جس سے پورے ملک کے عوام پریشان ہیں۔ غلط فیصلوں کی وجہ سے اسی ہزار شہداء کے وارث مایوس ہیں دہشت گردی کا شکار ہونے والے وارثان شہداء اپنے پیاروں کے قاتل دھشت گردوں کو تختہ دار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب میں فحاشی عریانی اور رقص و سرود کی محفلیں سجا کر دین اسلام کے احکامات کو پامال کیا جا رہا ہے۔ جب کہ آل سعود کا یمن پر حملہ اور مظلوموں کا قتل عام افسوسناک اقدام ہے۔ اس قسم کی حکمرانی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree