مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں جیکب آبادشہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کا مشترکہ احتجاج ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

22 December 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)جیکب آباد کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے الائنس شہری اتحاد کے زیر اہتمام مہران سوشل فورم کی میزبانی میں جیمس بچاؤ احتجاجی تحریک کا مین ڈی سی چوک پر دھرنا ہوا۔ احتجاج دھرتے سے شہری اتحاد کے چیئرمین محمد اکرم ابڑو ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئ سومرو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما گلاب جان مینگل، نیشنل پارٹی کے رہنما شاہد جوادی، شہری اتحاد کے رہنما استاد عبد الفتاح ڈومکی، سٹی فورم کے میاں احمد بلیدی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحت کے اداروں کی کارکردگی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث ابتری کا شکار ہے۔ عوام کی منتخب حکومت عوام کو صحت تعلیم اور پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت غریب طبقے پر مشتمل ہے جن کی فیملی کا اگر ایک فرد ہی بیمار پڑ جائے تو اس گھر پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیمس کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف عوام کا احتجاج ادارے کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 24 دسمبر 2021 دوپہر 2 بجے۔ بمقام ڈی سی چوک پر مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کا مشترکہ احتجاج ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree