ہمارے حکمرانوں نے قائد اعظم کے فرمودات کو فراموش کیا ہے: علامہ اعجاز حسین بہشتی

25 December 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریات، افکار عین اسلام اور انسانیت کے مطابق ہیں۔ آپ ایک ایسے پاکستان چاہتے تھے جس میں تمام رنگ نسل اور مذہب کے لوگوں کو آزادی ہوں۔ محروموں کو ان کا حق دلانا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا قائد اعظم کا شیوہ تھا یہی وجہ تھی کہ ان سے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر عقلیتوں پر ہونے والے مظالم برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے آواز حق بلند کی۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران قائد اعظم کی رحلت کے بعد ان کے مشن کو فراموش کر چکے ہیں اور آج ایسے لوگ حکمران بنے ہیں جن کو ملک لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ ملک میں کرپشن، جرائم، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے مگر کسی کو ٹس سے مس نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا قائد اعظم نے کبھی ایسے پاکستان کی خواہش نہیں کی جس میں مظلومین، محرومین اور کمزوروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے اور کرپٹ اور دہشتگردوں کے ساتھ ڈیل کی جائے۔ آج بھی وقت کے حکمران کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے، اگر وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو قائد اعظم کے فرمودات کو زہن نشین کریں اور قائد اعظم کے راستے پر گامزن ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree