مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم نے تین روزہ مرکزی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کردیا

27 December 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم نے تین روزہ مرکزی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا ہے۔تربیتی ورکشاپس 31دسمبر2021 تا 02جنوری 2022 تک جاری رہیں گی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی کے مطابق ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی تعلیمی کونسل کے ممبران ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور تعلیمی امور کی بہتری کے لیے ممکنہ کوششوں سے آگہی اس تربیتی نشست کا حصہ ہو گی۔ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کے ماہرین تربیتی لیکچر دیں گے۔ورکشاپ مختلف حوالوں سے اہمیت کی حامل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء سے مستقبل کی تعلیمی حکمت عملی اور مرکزی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پروگراموں کے اجراء و دورانیے کے تعین پر بھی گفت و شنید کی جائے گی۔تعلیم سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں یہ تربیتی نشست معاون ثابت ہوگی۔ تعلیم کے عالمی معیار اور نئے تقاضوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ان تجربات کو آزمائے جانے کی کوشش کی جائے گی جن کی مدد سے اہم اہداف کا حصول ممکن ہو ۔ یکساں نصاب تعلیم پر ملت تشیع کو درپیش تحفظات پر بھی خصوصی نشست کا اہتمام ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree