سانحہ جیکب آباد، شکارپور اور سہیون شریف کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے،علامہ مقصود ڈومکی

31 January 2022

وحدت نیوز(شکاپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے لئے ریاستی اداروں اور حکمرانوں سے اپیل کر رہے ہیں، مگر انصاف ملنا تو دور کی بات سارے قاتل دہشت گردوں کو باعزت بری کرکے عدل و انصاف کا قتل کیا گیا، ہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے کہ سانحہ جیکب آباد، شکارپور اور سہیون شریف کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے، تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ فوجی عدالتیں عوام کے لئے بنی ہیں، مگر ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں، قاتل دہشت گرد آزاد ہیں، اس لئے دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے، دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے، سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے، ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔مقررین نے کہا کہ آخر حکمرانوں و ریاستی اداروں کو کالعدم تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں نظر نہیں آتیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree