اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا، علامہ احمد اقبال رضوی

01 February 2022

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مہران کلچرل سنٹر سکھر میں منعقد ہوئی، جس سے خصوصی خطاب مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین و ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی، سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی نے خطاب کیا جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

 کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، سیدہ کائنات بی بی فاطمۃ الزہراء (س) کی ذات مبارک تمام عالم انسانیت باالخصوص خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات (س) نے جہاں دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے، وہیں دختر رسول (س) نے دین اسلام کی ترویج اور اس کے دفاع کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے عملی اور انقلابی اقدامات بھی کئے، جس کی نظیر میدان کربلا میں خاندان اہلبیتؑ کی بیش بہا قربانیوں کی صورت میں ملتی ہے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اسلامی تحریکوں کے بانی اور دیگر قائدین کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ان عظیم انسانوں کی تربیت کرنے والی ان کی ماؤں نے تربیت اولاد اور تربیت معاشرہ کے حوالے سے سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کی تعلیمات کو اپنا اصول بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا، سیدہ کائنات (س) کے گھرانے کے ایک ایک فرد نے اپنی اپنی ذات سے علم و فراست کے وہ چشمے روشن کئے کہ جو رہتی کائنات تک عشق و معرفت اور جہد مسلسل کے متلاثی انسانوں کو سیراب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہ خدا میں اپنی ذات اپنی جان اپنی اولاد قربان کر دینا سیدہ کائنات (س) کی تعلیمات اور ان کے گھرانے کا ہی مظہر ہے۔ بعدازاں ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے معزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین و مرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree