بشر کی ہدایت دین اسلام کی سربلندی اور باطل طاغوتی قوتوں کے مقابل اھل بیت علیھم السلام کی عظیم جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

10 June 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیراہتمام عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا علیہ الصلاۃ و السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر صحت اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص معروف دانشور اور مصنف آغا گل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل بیت رسول سے عشق اور محبت ایمان کا تقاضا ہے۔ آل رسول کا پاکیزہ و بے عیب کردار عالم انسانیت کے لئے قابل تقلید ہے۔ بشر کی ہدایت دین اسلام کی سربلندی اور باطل طاغوتی قوتوں کے مقابل اھل بیت علیھم السلام کی عظیم جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اپنے پاکیزہ گفتار اور پاکیزہ صفات کے باعث تمام مکاتب فکر کے مسلمان بلکہ مختلف ادیان کے پیروکاروں کے نزدیک آل رسول قابل صد احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین بی جے پی کی جانب سے توہین رسالت ناقابل معافی جرم ہے۔ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابقہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچوں کی تاریخ رسول اللہ اور اہل بیت پیغمبر سے محبت اور عقیدت سے عبارت ہے۔ بلوچستان میں بسنے والے مختلف مکاتب فکر کے درمیان محبت اور احترام کا رشتہ موجود ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر تصویری نمائش کا انعقاد بہترین قدم ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور اور مصنف آغا گل نے کہا کہ مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام سے عشق اور محبت ایمان کا تقاضا ہے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی فضائل و کمالات کا مجموعہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری نشر واشاعت مولانا ذولفقار علی سعیدی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کو امام رؤوف کہا جاتا ہے۔ آج بھی آپ کا روضہ انور لاکھوں کروڑوں انسانوں کی عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔اس موقع پر مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کی طالبات نے بارگاہ امامت میں منقبت پیش کی آخر میں معزز مہمانوں کو بلوچ تاریخ اور عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree