مولا علی ع کا دین سیاست سے آمیختہ تھا جس کا محور عدالت، معنویت اور خلق خدا کی خدمت تھا،علامہ سید احمد اقبال رضوی

07 February 2023

وحدت نیوز (کراچی) امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب ؑ کی ولادت با سعادت اور شہید مظفر علی کرمانی ؒو شہید نذیر حسین کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے ناصران امام فائونڈیشن کے زیر اہتمام بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں ٹاک شو کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظ اللہ نے شرکت کی اور امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب ؑ کی سیرت و صفت جاذبہ و صفت دافعہ پر گفتگو کی۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ امیر المومنین ع کی ذات والا تمام انقلابیوں کے لیے نمونہ عمل ہے جو محراب عبادت میں مار گزیدہ انسان کی طرح خوف خدا میں تڑپتے تھے اور یتیموں ، بیواؤں اور مساکین کی خدمت انتہائی دلسوزی اور تواضع کے ساتھ فرماتے لیکن وہی علی ع جب ظالموں کے سامنے کھڑے ہوتے تو پوری طاقت و ہیبت کے ساتھ دشمنان دین و انسانیت کا مقابلہ کرتے وہ اشداء علی الکفار و رحماء بینھم کا مصداق اتم تھے۔مولا علی ع کا دین سیاست سے آمیختہ تھا جس کا محور عدالت، معنویت اور خلق خدا کی خدمت تھا۔

وائس چئیر مین مجلس وحدت مسلمین نے شھید مظفر علی کرمانیؒ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ وہ ایک انقلابی متحرک اور بصیر انسان تھے جنہوں نے ملت کی انقلابی افکار و نظریات کے مطابق تربیت کرنے کے لئے منظم سیمینار کا اہتمام کیا ، ملت کو درپیش چیلنجز میں مثبت اور فعال کردار کردار ادا کیا۔اس ٹاک شو میں استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی نے بھی اپنے افکار سے سامعین کو مستفید فرمایا نیز معروف خطیب حجت الاسلام علامہ کاظم عباس نقوی صاحب نے بھی مولا علی ع کی سیرت پر گفتگو فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree