ایم ڈبلیوایم گذشتہ چھ ماہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

17 February 2023

وحدت نیوز(ببرجمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلعی کابینہ کے ہمراہ توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں تحصیل جھٹ پٹ کے گاؤں ببر جمالی پہنچے۔ اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الٰہی اہداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں الٰہی انقلابی اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہم سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس لئے کہ ہم مستضعفین اور محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ماہ رجب مولا علی شیر خدا علیہ السلام کا مہینہ ہے۔ جو غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے دور میں جو عادلانہ نظام قائم کیا وہ آج بھی نمونہ عمل ہے۔ اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں نئے یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree