وحدت نیوز(اسلام آباد) درگاہ بری امام ؒ اسلام آباد سے برآمد ہونے والے یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے مرکزی جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ خود جلوس عزا کی قیادت کیلئے پہنچ گئے۔
ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور یگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر بانیان اور عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد وحدت نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے۔کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے ۔بے گناہ اسراء کو فوری رہا کیا جائے۔جلوس کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے ۔آئینی اور قانونی حق کا ہر صورت دفاع کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی، اسلام آباد اور مرکزی سیکریٹریٹ کی ٹیم کا بروقت معاملات سنبھالنے اور جلوس عزا کو شان و شوکت سے نکالنے میں مومنین کے ساتھ ملکر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین۔