وحدت نیوز(اسلام آباد)خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام برسی امام خمینی کی مناسبت سے افکار امام کے معاصر دنیا ہر اثرات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے دنیا کے قلب مشرق وسطی سے امریکی غلبہ کے خاتمے میں فکر امام خمینی کے اثرات کو بیان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان، شام ،عراق میں امریکی استعماریت کی شکست دراصل امریکہ کے عالمی غلبہ میں کمی کا سبب بنی ۔ان تمام علاقوں میں مزاحمت نے فکر امام سے استفادہ کیا ہے ۔دیں اور سیاست کی وحدانیت نے امت مسلمہ کو نیا تحرک اور نئی امید و جہت عطا کی ۔امام نے روسی صدر کو دعوت اسلام دے کر اسلام کے عالمی غلبہ کو سمت عطا کی ۔امام کا رشدی کے حوالہ سے فتوی آج بھی زندہ ہے اور اس پر عمل کی آخری کوشش اسی سال ہوئی ۔انقلاب اسلامی کا کامیاب ماڈل مغربی استعماریت کو شکست دینے کا سبب بنا ۔ثابت ہوا وسائل انقلاب کو جنم نہیں دیتے بلکہ انقلاب وسائل کو جنم دیتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شہید حسینی فکر امام کے وارث تھے ۔ہم اس فکر کو زندہ رکھ کر اس وطن کو آزاد خود مختار اور مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے دیگر خطبا میں مولانا علی عباس ،مفتی گلزار احمد نعیمی، عبداللہ گل ،نائب سفیر ایران ،جناب عزیزی اور دیگر شامل تھے۔